جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

قصور میں 2 کروڑ روپے مالیت کی مبینہ ڈکیتی کا ڈراپ سین، مدعی ہی ملزم نکلا

datetime 22  جون‬‮  2026 |

قصور( این این آئی)پنجاب کے علاقے قصور میں 2 کروڑ روپے مالیت کی مبینہ ڈکیتی کا ڈراپ سین سامنے ہو گیا۔

پولیس نے زرگر کی جانب سے رچایا گیا جھوٹا ڈرامہ بے نقاب کرتے ہوئے مدعی اکرام زرگر، اس کے بیٹے اور ہم زلف کو گرفتار کر لیا۔تفتیشی ٹیم کے مطابق تھانہ چھانگا مانگا کی حدود میں 206 گرام سونا اور نقدی سمیت تقریباً 2 کروڑ روپے مالیت کی ڈکیتی کی اطلاع دی گئی تھی جس پر ڈی پی او قصور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او چھانگا مانگا سمیت تین ایس ایچ اوز کو تحقیقات کے لیے موقع پر روانہ کیا۔تحقیقات کے دوران پولیس نے جدید اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مبینہ واردات کو جعلی قرار دے دیا۔ حکام نے بتایا کہ اکرام زرگر نے اپنے بیٹے اور ہم زلف کے ساتھ مل کر چھانگا مانگا جنگل میں ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تھا۔پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش یہ بھی سامنے آیا کہ مدعی نے ہسپتال میں دل کے دورے کا ڈرامہ کیا تاہم پولیس نے اسے فوری طبی امداد بھی فراہم کی۔دوسری جانب پولیس نے اکرام زرگر، اس کے بیٹے اور ہم زلف کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ واقعے کے مختلف پہلوئوں پر مزید تفتیش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…