ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

محسن نقوی اہم سرکاری دورے پر ایران روانہ

datetime 20  جون‬‮  2026 |
محسن نقوی
محسن نقوی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک اہم سرکاری دورے پر ایران روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ تہران میں ایرانی قیادت اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران پاکستان اور ایران کے باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان اہم امور اور مشترکہ دلچسپی کے معاملات بھی گفتگو کا حصہ ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان جاری سفارتی رابطے اور مذاکرات بھی ملاقاتوں کے اہم نکات میں شامل رہیں گے۔ اس سلسلے میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور امن و استحکام سے متعلق امور پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی اس سے قبل بھی پاکستان کی سفارتی کوششوں کے تحت کئی مرتبہ تہران کا دورہ کر چکے ہیں، جہاں انہوں نے علاقائی کشیدگی کم کرنے اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے مختلف سطحوں پر رابطے کیے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق وزیر داخلہ کا یہ حالیہ دورہ خطے میں جاری سفارتی سرگرمیوں اور موجودہ علاقائی حالات کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…