بہار (نیوز ڈیسک) بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے ریاست بہار کے الیکشن میں اپنی ہار کی صورت میں عوام کو خبردار کیا ہے کہ ایسا ہوا تو پاکستان میں جشن منایاجائیگا اور وہاں پٹاخے پھوڑ ے جائیں گے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی نے الیکشن میں اپنی ناکامی کے خدشہ کے پیش نظر پاکستان مخالف مہم کے ذریعے ووٹ حاصل کرنے کی سرتوڑ کوششیں شروع کردی ہیں ۔بھارتی سیاست دان بی جی پے کے لیے ووٹ مانگنے کیلئے انتخابی جلسوں میں پاکستان مخالف تقاریر کررہے ہیں ۔ بی جی پی کے صدرامت شاہ نے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بہار کے الیکشن میں عوام ن بی جی پی کوووٹ نہ دیا تو یہ ہار تو ہماری ہوگی لیکن اس کی خوشی کاجشن پاکستان میں منایاجائیگااور وہاں پٹاخے پھوٹیں گے ۔سوشل میڈیا پرامت شاہ کے بیان پر سخت ردعمل آیا رہاہے کہ ٹروتھ آف گجرات کے مطابق دوسرے الفاظ میں امت شاہ کہتے ہیں کہ وہ بھی بھارتی بی جے پی کو ووٹ نہیں دے گا وہ پاکستانی ہے ۔ شان موگاناتھن جے نے لکھا ہے کہ امت شاہ صرف پاکستان میں ہی نہیں پورے بھارت میں بھی پٹاخے پھوٹیں گے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں