اتوار‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2026 

ایران امریکا دستخطی تقریب؛ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کل جنیوا پہنچیں گے

datetime 17  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی دستخطی تقریب کے سلسلے میں پاکستان کے دفتر خارجہ کی تیاریاں تیز ہو گئی ہیں،

جبکہ انتظامی امور کی نگرانی کے لیے وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام سوئٹزرلینڈ پہنچ چکے ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اپنے وفد کے ہمراہ جنیوا پہنچ گئی ہیں، جہاں وہ تقریب سے متعلق انتظامات اور سفارتی رابطوں کا جائزہ لے رہی ہیں۔ وزارت خارجہ کے دیگر سینئر افسران بھی مختلف مراحل میں سوئٹزرلینڈ روانہ ہو رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کل شام جنیوا پہنچنے کا امکان ہے، جہاں وہ تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔رپورٹس کے مطابق اس اہم تقریب میں مشرقِ وسطیٰ اور خطے کے دیگر ممالک کے نمائندے بھی شریک ہوں گے، جن میں قطر، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے اعلیٰ سطحی وفود شامل ہیں۔

سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ تقریب کے لیے سیکیورٹی، پروٹوکول اور دیگر انتظامی معاملات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ بین الاقوامی سطح کے اس اہم پروگرام کو کامیابی سے منعقد کیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…