اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

مظفر آباد: پاک فوج کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو حادثہ، تمام اہلکار شہید

datetime 10  جون‬‮  2026 |

راولپنڈی /مظفر آباد /اسلام آباد (این این آئی)پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا

جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکار شہید ہوگئے ،حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دیدیا گیا ہے جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، صدر مملکت آصف علی زر داری ، وزیراعظم شہبازشریف نے حادثے میں شہید ہونے والے تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے،قوم شہداء کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے اور اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ بدھ کو آئی ایس پی آر کے مطابق ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکار شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو اور ریکوری ٹیمیں فوری طور پر حادثے کی جگہ پر پہنچیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیاہ ے، پاک فوج کے تمام افسران و جوانوں کا بھی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اپنے بیان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاک فوج کے ایم آئیـ17 ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہارِ افسوس کیا ہے ،وزیراعظم نے حادثے میں شہید ہونے والے تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ صدر آصف علی زرداری نے مظفرآباد کے قریب پاک فوج کے ایم آئیـ17 ہیلی کاپٹر کے حادثے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔صدرِ مملکت نے حادثے میں اہلکاروں کی شہادت پر اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔ صدر مملکت نے کہاکہ قوم شہداء کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے اور اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…