جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

حاملہ خاتون کو دیئے گئے غذائی پیکٹ سے مردہ سانپ برآمد

datetime 8  جون‬‮  2026 |

بھوپال (این این آئی)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک مرکز سے حاملہ خاتون کو فراہم کیے گئے

غذائی پیکٹ میں مبینہ طور پر مردہ سانپ کا بچہ ملنے پر شدید تشویش اور غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔رپورٹس کے مطابق کرگھاٹ کامتھی گائوں کی رہائشی حاملہ خاتون کو اضافی غذائیت کے لیے ایک پیکٹ دیا گیا تھا، خوش قسمتی سے خاتون نے یہ خوراک استعمال نہیں کی تھی، جب اہل خانہ نے گھر میں پیکٹ کھولا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس کے اندر ایک مردہ سانپ کا بچہ موجود تھا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی گائوں میں خوف اور غصے کی فضا پیدا ہوگئی، جبکہ مقامی افراد نے حاملہ خواتین اور بچوں کو فراہم کی جانے والی غذائی اشیا کے معیار اور حفاظت پر سنگین سوالات اٹھا دیئے۔خاندان نے فوری عملے اور مقامی انتظامیہ کو آگاہ کیا، جس کے بعد محکمہ خواتین و اطفال کی ترقی کی افسران، پولیس اور دیگر انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے۔

حکام نے غذائی پیکٹ اپنی تحویل میں لے کر معائنہ رپورٹ تیار کی اور خوراک کا نمونہ بھی محفوظ کر لیا تاکہ اس کا لیبارٹری تجزیہ کیا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق قائم مقام کلکٹر نے واقعے کی تحقیقات کیلئے 5رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ غذائی نمونہ فوڈ آفیسر نے قبضے میں لے کر ریاستی فوڈ ٹیسٹنگ سینٹر، بھوپال روانہ کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…