بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

ایران اور روس کا 25 ارب ڈالر کا بڑا جوہری معاہدہ، دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

datetime 6  جون‬‮  2026 |

تہران / ماسکو(این این آئی) ایران اور روس نے جوہری توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے 25 ارب ڈالر مالیت کی مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کر دیے ہیں،

جسے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاہدے کا مقصد ایران کے جوہری توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانا اور مختلف ایٹمی منصوبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ نہ صرف توانائی کے شعبے میں اہمیت رکھتا ہے بلکہ تہران اور ماسکو کے سیاسی و اقتصادی تعلقات کو بھی مزید مستحکم کرے گا۔ماسکو میں منعقدہ ایک آن لائن کانفرنس کے دوران ایران اور روس کے حکام اور ماہرین نے اس تعاون کے مختلف پہلوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر روس میں ایران کے سفیر کاظم جلالی نے کہا کہ بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کی توسیع اور ہرمز منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان پرامن جوہری تعاون کے نمایاں منصوبوں میں شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کا پہلا یونٹ پہلے ہی فعال ہے، جبکہ دوسرے اور تیسرے یونٹس پر تعمیراتی کام جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ منصوبوں کی تکمیل سے ایران کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔کاظم جلالی کے مطابق 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر مشتمل ہرمز منصوبہ ایران کا سب سے بڑا جوہری توانائی منصوبہ ہے، جو ایران کے نجی شعبے اور روس کی سرکاری جوہری کمپنی روساتوم کے اشتراک سے تیار کیا جا رہا ہے۔ایرانی سفیر نے چھوٹے پیمانے کے ایٹمی بجلی گھروں کے منصوبوں کا بھی ذکر کیا اور امید ظاہر کی کہ ان منصوبوں پر جلد عملی کام شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جدید جوہری ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ روسی گیس کی ایران کے راستے ترسیل، یوریشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط میں اضافہ، اور توانائی و ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں اشتراک بھی تہران اور ماسکو کے درمیان تیزی سے فروغ پانے والے تعاون کے اہم شعبے ہیں۔کانفرنس کے اختتام پر ایرانی سفیر نے عالمی فورمز پر روس کی سیاسی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک توانائی، جدید ٹیکنالوجی، اقتصادی ترقی اور علاقائی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…