اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

اسلام آباد میں شہریوں کی ہلاکت کا معاملہ، ریس لگانے والا لینڈ کروزر سوار ایک ملزم لیگی رہنما کا بھانجا نکلا

datetime 1  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں تیز رفتار گاڑیوں کی مبینہ ریس کے دوران پیش آنے والے جان لیوا حادثے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

پولیس نے حادثے میں ملوث لینڈ کروزر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ اس کی شناخت ایک بااثر سیاسی شخصیت کے قریبی رشتہ دار کے طور پر ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارہ کہو کے علاقے اٹھال چوک میں پیش آنے والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آ گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تیز رفتار لینڈ کروزر متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم 17 سالہ واثق ہے، جو مبینہ طور پر دوسری گاڑی کے ساتھ ریس لگا رہا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم مسلم لیگ (ن) اسلام آباد کے ایک مقامی رہنما اور بھارہ کہو یونین کونسل کے چیئرمین کا بھانجا ہے۔

حادثے کے نتیجے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ چار دیگر زخمی ہوئے، جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد تھانہ بھارہ کہو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

تحقیقات کرنے والے ادارے حادثے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…