بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

امریکی ریاستوں کے اوپر میٹیور کے زوردار دھماکے، خلا سے آنے والا دیو ہیکل پتھر فضا میں پھٹ گیا

datetime 31  مئی‬‮  2026 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں ہفتے کے روز ایک میٹیور زمین کی فضا میں داخل ہوتے ہی خوفناک انداز میں پھٹ گیا،

جس کے نتیجے میں ایسا دھماکہ ہوا جس کی شدت تقریبا 300 ٹن کے برابر بتائی گئی ہے۔امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق یہ آسمانی پتھر شمال مشرقی ریاست میساچوسٹس اور نیو ہیمپشائر کے اوپر فضا میں 2:06 بجے دوپہر (پاکستانی وقت کے مطابق رات 11:06 بجے) ٹکڑوں میں تقسیم ہو کر تباہ ہوگیا۔ناسا کی نائب ترجمان جینیفر ڈورن نے بتایا کہ یہ آتشیں گولا کسی فعال میٹیور شاور کا حصہ نہیں تھا بلکہ ایک قدرتی خلائی جسم تھا، نہ کہ کوئی خلائی ملبہ یا سیٹلائٹ۔انہوں نے بتایا کہ اس کے ٹوٹنے کے وقت خارج ہونے والی توانائی تقریبا 300 ٹن کے برابر تھی، جس کی وجہ سے علاقے میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

ناسا کے مطابق میٹیور تقریبا 75,000 میل فی گھنٹہ (120,000 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ) کی رفتار سے زمین کی فضا میں داخل ہوا اور تقریبا 40 میل کی بلندی پر ٹکڑوں میں بکھر گیا۔واقعے کے بعد مقامی رہائشیوں نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ دھماکے اتنے شدید تھے کہ گھروں کی دیواریں تک ہل گئیں اور لوگ خوفزدہ ہو گئے۔واضح رہے کہ 2013 میں روس کے شہر چیلیابنسک کے اوپر بھی ایک بڑا میٹیور فضا میں پھٹا تھا، جس کا دھماکہ 440,000 ٹن کے برابر تھا اور اس واقعے میں 1,600 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…