اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز کو 8 وکٹوں سے شکست دےکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کر لی۔ فاتح ٹیم نے 75 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سینٹ جارج میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 74 رنز بنائے۔ عالیہ ریاض 16 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے تریمانے سمارٹ اور دیندرا ڈوٹن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ویسٹ انڈیز ویمن نے ہدف 16.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ دیندرا ڈوٹن نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 38 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس پر انہیں کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
ویسٹ انڈیز ویمنز نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز کو شکست دیدی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مون سون بارشیں برسانے والا نیا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا ؟محکمہ موسمیات نے خوشخبر ی سنا دی
-
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے غیرملکی خواتین کے اغواءکے پس پردہ حقائق بتا دیئے
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق
-
3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے برآمد
-
سانحہ جھیل سیف اللہ: (ر) کمانڈرعامر کے برادر نسبتی نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا، بھتیجے پر سنگین الزامات
-
چین جائیں
-
متعدد بار زیادتی کی گئی، رضا ڈار کیس میں غیر ملکی خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
-
ڈالر کی قیمت 250 روپے سے کم ہونے کی پیش گوئی
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی
-
رضا ڈار پر شرمناک الزام کے بعد اسحاق ڈار استعفیٰ دیں، فیصل واوڈا کا مطالبہ
-
ڈرائیور نے جان بوجھ کر بس کھائی میں گرائی، 40افراد جاں بحق، ژوب حادثے میں بچ جانے والے مسافر کا انکش...
-
750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے خوشخبری



















































