بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

بھارت میں رواں ماہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں چوتھی بار اضافہ کردیاگیا

datetime 25  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت میں سرکاری تیل کمپنیوں نے مئی کے مہینے میں چوتھی مرتبہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے،

جس کے بعد عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ گیا۔رپورٹس کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2.71 روپے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 2.61 روپے اضافہ کیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایران سے متعلق کشیدگی اور عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہونے کے باعث آئل کمپنیوں کو ہونے والے مالی نقصان کے ازالے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا۔

نئے اضافے کے بعد نئی دہلی میں پیٹرول کی قیمت 102.12 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 95.20 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 مئی سے اب تک بھارت میں پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 7.8 فیصد جبکہ ڈیزل میں 8.6 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں غیر یقینی صورتحال کے باعث تیل کی عالمی سپلائی متاثر ہوئی، جس سے بھارت جیسے بڑے درآمدی ممالک پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

بھارتی حکومت نے بڑھتے ہوئے درآمدی اخراجات پر قابو پانے کے لیے کفایت شعاری اقدامات بھی شروع کر دیے ہیں تاکہ ایندھن کے استعمال میں کمی لائی جا سکے۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعت کانگریس نے قیمتوں میں اضافے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کانگریس کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے سرمایہ دار حامیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے عوام پر مسلسل مالی بوجھ ڈال رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…