منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

مودی کے زیر اقتدار بھارت میں مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز جرائم کے ہوشربا انکشافات

datetime 23  مئی‬‮  2026 |

نئی دہلی(این این آئی )انڈیا پرسیکیوشن ٹریکر کی رپورٹ نے مذہبی بنیادوں پر ہندو انتہا پسندوں کے نفرت انگیز جرائم کا پردہ فاش کر دیا۔

انڈیا پرسیکیوشن ٹریکر کی رپورٹ کے مطابق 2026 کے ابتدائی چار ماہ میں بھارت کی 8 ریاستوں میں ہندو انتہا پسندوں نے 13 مسلمانوں کو قتل کیا، جبکہ ساوتھ ایشیا جسٹس کمپین کے ٹریکر نے ہجومی تشدد اور ریاستی عناصر کی بدولت مسلمانوں کے قتل عام کی نشاندہی کر دی۔رپورٹ کے مطابق جعلی پولیس مقابلوں، متنازع فوجی آپریشن، دورانِ حراست مشکوک ہلاکتوں اور ریاستی کارروائیوں نے 4 مسلمانوں کی زندگی چھین لی، بھارت میں مسلمانوں کو بے دخلی، جبری نقل مکانی اور بنیادی شہری حقوق سے محرومی کا سامنا ہے، بھارتی مسلمانوں کو نماز پڑھنے اور روزے افطار کرنے جیسے مذہبی فریضوں پر بھی گرفتار کیا گیا۔

متنازع سپیشل انٹینسیو ریویژن کے ذریعے 13 ریاستوں میں 56 ملین سے زائد ووٹرز بالخصوص مسلمانوں کو انتخابی فہرستوں سے نکال دیا گیا ہے، تاہم مودی، بھارتی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے وزرائے اعلی نفرت انگیز تقاریر میں مسلمانوں کیخلاف مسلسل زہر اگلنے میں مصروف ہیں۔عالمی ماہرین کے مطابق بھارت میں ریاستی طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، عالمی اداروں نے مودی کے اقلیتوں پر بہیمانہ مظالم کے اعدادوشمار جاری کر کے بھارت کا نام نہاد سیکولر چہرہ بے نقاب کر دیا۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…