جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی

datetime 22  مئی‬‮  2026 |

لندن(این این آئی )کنگ چارلس کی موت کا غلط اعلان کرنے پر برطانیہ کے ایک ریڈیو اسٹیشن نے عوام اور شاہی خاندان سے معذرت کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق برطانوی پائریٹ ریڈیو اسٹیشن ریڈیو کیرولائن نے منگل کے روز غلطی سے کنگ چارلس سوم کے انتقال کی خبر نشر کردی، جس کے بعد کچھ دیر کیلئے نشریات بھی بند ہوگئیں۔ریڈیو اسٹیشن کے منیجر پیٹر مور نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ یہ غلطی اسٹوڈیو کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کے باعث ہوئی، جس سے بادشاہ کی وفات کے اعلان کا خصوصی پروٹوکول خودکار طور پر فعال ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے تمام ریڈیو اسٹیشنز کے پاس بادشاہ یا ملکہ کے انتقال کی صورت میں ایک خصوصی نشریاتی طریقہ کار موجود ہوتا ہے لیکن اس بار یہ نظام غلطی سے متحرک ہوگیا۔

پیٹر مور کے مطابق سسٹم فعال ہونے کے بعد ریڈیو اسٹیشن خاموش ہوگیا، جس سے عملے کو فوری طور پر صورتحال کا علم ہوا اور پروگرام بحال کرکے آن ائیر معذرت نشر کی گئی۔ریڈیو اسٹیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم شاہ چارلس اور اپنے سامعین سے اس غلطی اور پریشانی پر معذرت خواہ ہیں۔یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب کنگ چارلس اور ملکہ کومیلا شمالی آئرلینڈ کے دورے پر موجود تھے اور مختلف تقریبات میں شرکت کر رہے تھے۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…