اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ایک دلچسپ ریسرچ کے مطابق شادی شدہ افراد دل کی سرجری کے بعد زیادہ تیزی سے صحت یاب ہوجاتے ہیں۔میاں بیوی ، گاڑی کے دو پہیے، کہاوت پرانی ہے ، لیکن ہے بالکل سولڈ اور اسے ثابت کیا ہے نئی ریسرچ نے۔ حالیہ ریسرچ کہتی ہے کہ اگر آپ ہیں شادی شدہ ، تو دل کے آپریشن کے بعد آپ کے بچنے کے چانس ہیں زیادہ اور جو ہوئے ویلے/اکیلے، پھر ہے خطرہ زیادہ۔امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے جرنل میں شائع ہوئی اسٹڈی میں ایسے پندرہ سو افراد پر ریسرچ کی گئی جو دل کے آپریشن سے گزرے تھے۔ ان میں سے دو تہائی افراد خوش باش شادی شدہ زندگی گذار رہے تھے جبکہ باقی افراد طلاق یافتہ ، شریک حیات کی موت کے بعد تنہا یا غیر شادی شدہ تھے۔شادی شدہ افراد کے مقابلے میں تنہا افراد میں دل کے آپریشن کے بعد اموات اور پیچیدگیوں کی شرح چالیس فیصد زیادہ تھی۔ اس لیے جناب شادی شدہ زندگی کا کتنا ہی مذاق بنائیے، لیکن شادی کا لڈو کھاکر ہی پچھتالیجیے۔