اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

معاہدہ نہ ہوا تو دوبارہ حملے کیلئے تیار ہیں، ٹرمپ کی ایران کو ایک دفعہ پھر وارننگ

datetime 20  مئی‬‮  2026 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے پاس جوہری معاہدے تک پہنچنے کے لیے بہت کم وقت باقی رہ گیا ہے کیونکہ امریکا ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گا۔

واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب اور بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان رابطے جاری ہیں تاہم اگر کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو امریکا دوبارہ فوجی کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس شاید جمعہ، ہفتہ، اتوار یا اگلے ہفتے کے آغاز تک کا وقت ہے۔ ان کے بقول جلد واضح ہوجائے گا کہ تہران کیا فیصلہ کرتا ہے لیکن ایران کو بڑا دھچکا دینا پڑے گا۔صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ امریکا پیر کے روز ایران پر حملہ کرنے کے انتہائی قریب پہنچ چکا تھا تاہم خلیجی ممالک کی درخواست پر کارروائی روک دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے کے کئی اتحادی جنگ کے پھیلا سے متعلق تشویش رکھتے تھے۔امریکی صدر نے دعوی کیا کہ ان کی حکومت ایران تنازع کو جلد ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اس حوالے سے سفارتی سطح پر سرگرمیاں جاری ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب ایران خود معاہدے کی طرف آنا چاہتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…