جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے کے قریب ہے،ٹرمپ ایرانی ردعمل سے مایوس

datetime 19  مئی‬‮  2026 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی تجاویز پر ایرانی ردعمل پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ

ایران کے معاملے پر ان کا صبر اب ختم ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق ایک بیان میں امریکی صدرنے کہاکہ ایران اچھی طرح جانتا ہے کہ بہت جلد کیا ہونے والا ہے اور اس معاملے میں اگلا قدم جلد اٹھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہران اب پہلے کے مقابلے میں معاہدے کا زیادہ خواہشمند دکھائی دیتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ کسی قسم کی رعایت دینے کے لیے تیار نہیں ہیں اور امریکا اپنے موقف پر قائم رہے گا، ان کے بیان نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی اور مذاکراتی صورتحال پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ بعض امریکی ذرائع ابلاغ ایران سے متعلق خبروں میں جانبدارانہ رویہ اختیار کر رہے ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران ہتھیار ڈال دے اور اپنی بحریہ و فضائیہ کے خاتمے کا اعتراف بھی کر لے،

تب بھی امریکی میڈیا ایران کو فاتح قرار دے گا۔انہوںنے کہاکہ اگر ایرانی فوج ہتھیار رکھ دے، سفید جھنڈا لہرا دے اور شکست تسلیم کر لے تو بھی بعض میڈیا ادارے یہی موقف اختیار کریں گے کہ ایران کامیاب رہا۔انہوں نے کہا کہ اگر ایرانی قیادت امریکا کے سامنے جھک جائے اور شکست کی دستاویزات پر دستخط بھی کر دے تب بھی بعض میڈیا ادارے اسے ایران کی کامیابی قرار دیں گے۔صدر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں بعض امریکی ذرائع ابلاغ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں جھوٹی خبریں پھیلانے والا میڈیا قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس اور بعض میڈیا ادارے اپنا راستہ کھو چکے ہیں۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…