جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

بھارت کا پاکستان کو تنہا کرنے کا خواب چکنا چور، سابق را چیف کا ناکامی کا اعتراف

datetime 16  مئی‬‮  2026 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کا پاکستان کو تنہا کرنے کا خواب چکنا چور ہو گیاجبکہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق چیف اے ایس دولت نے بھی اس کا اعتراف کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت روزِ اول سے ہی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف رہا، تاہم تمام تر وسائل، بین الاقوامی لابنگ اور پراکسیز کے باوجود اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکا۔را کے سابق چیف اے ایس دولت نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ بھارت کی یہ غلط فہمی ہے کہ پاکستان ٹوٹ جائے گا، جبکہ پاکستان کبھی نہیں ٹوٹے گا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے بیانیے کے باوجود اسے عالمی سطح پر تنہا کرنے میں ناکام رہا۔اے ایس دولت کے مطابق موجودہ حالات میں بھارت خود سفارتی اور سیاسی تنہائی کی جانب بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو عالمی سطح پر زیادہ اہمیت اور توجہ حاصل ہو رہی ہے۔سابق را چیف نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو امریکی صدر نے اپنا پسندیدہ فیلڈ مارشل قرار دیا ہے، پاکستان نے بطور ثالث متوازن، فعال اور ذمہ دار سفارتی کردار ادا کیا، جس سے اس کی بین الاقوامی ساکھ مستحکم ہوئی۔اے ایس دولت نے کہا کہ کشمیر کا ایک غیر مرئی پہلو یہ بھی ہے کہ وہاں بے چینی، غیر یقینی صورتحال اور احساسِ محرومی بدستور موجود ہے۔ماہرین کے مطابق سابق را چیف نے پاکستان کے خلاف بھارتی سازشوں کی ناکامی کا اعتراف کر کے مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا ہے۔ماہرین کے مطابق پاکستان عالمی فورمز پر بھارت کی پاکستان مخالف سرگرمیوں سے دنیا کو بارہا ثبوتوں کے ساتھ آگاہ کر چکا ہے، سابق را چیف اے ایس دولت کا حقیقت پسندانہ بیان بھارتی اسٹیبلشمنٹ کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…