جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات نے عیدالاضحیٰ اور یومِ عرفہ کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا

datetime 13  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ اور یومِ عرفہ کے موقع پر طویل سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے،

جس کے تحت سرکاری دفاتر، اسکولز اور کئی نجی تعلیمی ادارے متعدد دنوں تک بند رہیں گے۔وفاقی اتھارٹی برائے گورنمنٹ ہیومن ریسورسز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کے لیے چھٹیوں کا آغاز 25 مئی بروز پیر سے ہوگا، جبکہ 29 مئی بروز جمعہ تک تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ معمول کی سرکاری سرگرمیاں یکم جون سے دوبارہ شروع کی جائیں گی۔دوسری جانب دبئی میں ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے خصوصی عوامی تقریب منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اسلامی امور اور فلاحی سرگرمیوں کے محکمے کے مطابق یہ تقریب 17 مئی کو جبل نزویٰ ٹریل پر شام 5 بجے سے غروبِ آفتاب تک جاری رہے گی، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔فلکیاتی ماہرین کے مطابق ذوالحجہ کا آغاز 18 مئی بروز پیر ہونے کا امکان ہے۔ امارات فلکیاتی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے بتایا کہ نیا چاند 17 مئی کی رات 12 بج کر ایک منٹ پر پیدا ہوگا، تاہم حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔متوقع قمری تاریخوں کے مطابق یومِ عرفہ 26 مئی بروز منگل جبکہ عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو منائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ادھر وزارتِ تعلیم نے بھی تصدیق کی ہے کہ تیسرے تعلیمی ٹرم کی وسط مدتی تعطیلات کو عید کی چھٹیوں کے ساتھ ملا دیا گیا ہے۔ طلبہ، اساتذہ اور تعلیمی عملے کے لیے 25 سے 29 مئی تک تعطیلات ہوں گی، جبکہ تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز یکم جون سے ہوگا۔دبئی کے نجی اسکولز بھی اسی شیڈول کے مطابق بند رہیں گے، جبکہ شارجہ پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ شارجہ کے نجی تعلیمی ادارے 25 سے 28 مئی تک بند رہیں گے۔ ہفتہ وار تعطیلات شامل ہونے کے بعد شارجہ کے طلبہ کو تقریباً 10 دن کی چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…