ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

شادی میں لیگ پیس نہ ملنے پر تصادم، نوجوان ہلاک

datetime 13  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کے شہر گورکھپور میں شادی کی ایک تقریب اس وقت ہنگامہ آرائی میں تبدیل ہوگئی جب معمولی تنازع شدت اختیار کرگیا،

جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی میرج ہال میں شہری جتیندر کی بیٹی کی شادی کی تقریب جاری تھی۔ جمعہ کی رات بارات پہنچنے کے بعد ڈی جے پر گانا چلانے کے معاملے پر دلہن اور دلہے والوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جو بعد ازاں جھگڑے کی صورت اختیار کر گیا۔ذرائع کے مطابق صورتحال اس وقت مزید خراب ہوگئی جب ایک باراتی نے کھانے میں لیگ پیس نہ ملنے پر ناراضی ظاہر کی۔ دیکھتے ہی دیکھتے معمولی بحث ہاتھا پائی اور پھر شدید تصادم میں تبدیل ہوگئی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر اینٹیں اور پتھر پھینکے، جبکہ بعض افراد تلواروں اور بیلٹوں کے ساتھ بھی لڑائی میں شامل ہوگئے۔ ہنگامے کے باعث میرج ہال میں بھگدڑ مچ گئی اور مہمان اپنی جان بچانے کے لیے اِدھر اُدھر بھاگتے رہے۔رپورٹس کے مطابق لڑائی کے دوران دلہن والوں نے بارات کے دو نوجوانوں کو پکڑ کر مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران سمت نامی نوجوان شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ ایک اور نوجوان، جسے ’نیپالی‘ کہا جاتا ہے، تاحال زیرِ علاج ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد کئی ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش تحویل میں لی اور پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی۔ متاثرہ خاندان کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے اور دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…