تہران (نیوزڈیسک)سابق ایرانی صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی نے کہا ہے کہ ایران نے 80کی دہائی میںعراق کیساتھ8سالہ جنگ کے دوران نیو کلیئر ٹیکنالوجی حاصل کی ،ڈاکٹر عبدالقدیر کیساتھ دوبار ملاقات کی خواہش پوری نہ ہوسکی۔ایک ایرانی ویب سائٹ کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ عالم اسلام کے پاس ایٹم بم ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے 8سال تک عراق کیساتھ حالت جنگ میں رہنے کے دوران ہی ایٹمی ٹیکنالوجی حاصل کی ۔انہوں نے کہاکہ ہماری یہ خواہش تھی کہ دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمارے پاس بھی ایٹمی ہتھیار ہونا ضروری ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں نے جوہری معاہدے کیلئے پاکستان کے متعدد دورے کیے ، میں نے دو دروں کے دوران ڈاکٹر عبدالقدیر خان کیساتھ ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا لیکن مجھے اجازت نہیں دی گئی ۔