ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیسے؟ ماہرِ غذائیت کے کارآمد مشورے

datetime 11  مئی‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)ماہرین نے کہا ہے کہ سرخ پیاز کے استعمال سے گرمیوں میں ہیٹ اسٹروک سے بچا جاسکتا ہے۔

سرخ پیاز کو عام طور پر گرمیوں کے کھانے کے ساتھ سلاد کے طور پر کھایا جاتا ہے، لیکن کیا آپ کو معلوم ہے یہ شدید گرمی میں لو لگنے یا ہیٹ اسٹروک سے بچانے میں مدد فراہم کرسکتی ہے؟سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ ہیٹ اسٹروک کی علامات کیا ہے؟ بہت زیادہ پسینہ آنا، سر درد، چکر آنا، متلی، دل کی دھڑکن کا تیز ہونا، جلد کا سرخ ہونا اور دیگر علامات ہیٹ اسٹروک کا عندیہ دیتی ہیں۔اسی حوالے سے مالیکیولز جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موسم گرما کے دوران کھانوں کے ساتھ سرخ پیاز کا استعمال کرنا چاہیے، کیونکہ پیاز میں پروٹین، فینولک مرکبات (phenolic compounds)، فلیونوئیڈز(flavonoids) اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو جسم کو ممکنہ گرمی کے اثرات سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

جرنل آف فوڈ میجرمنٹ اینڈ کریکٹرائزیشن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق سرخ پیاز میں پانی اور الیکٹرولائٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو جسم میں پانی کی کمی کو دور کرتی ہے۔اس کے علاوہ یہ گرمی کی لہر کے دوران نظام ہاضمہ فعال رکھنے میں مدد دیتی ہے، کیونکہ گرمی سے آنتیں بھی متاثر ہوتی ہیں۔مزید براں اسی حوالے سے ماہر غذائیت روجوتا دیویکر نے بتایا کہ سرخ پیاز گرمیوں میں کچی کھائی جاسکتی ہے اور یہ پیٹ کے نظام کو گرمی اور پیٹ کے بیکٹیریا کو متاثر ہونے سے بچاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…