جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

اداکار وجے کا وزیراعلیٰ بنتے ہی گھریلو صارفین کو مفت بجلی دینے کا حکم

datetime 11  مئی‬‮  2026 |

چنئی(این این آئی)بھارتی اداکار سی جوزف وجے نے بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھانے کے فوراً بعد

گھریلو صارفین کو بجلی کے 200یونٹ مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق جوزف وجے چندرشیکھر کی پارٹی تملگا ویٹری کژگم (ٹی وی کے)اسمبلی میں اکثریتی جماعت بن کر ابھری ہے، نئے وزیراعلیٰ نے ریاست میں خواتین کے تحفظ کیلئے سپیشل فورس بنانے اور انسداد منشیات کے حکم نامے پر بھی دستخط کیے ہیں۔حلف اٹھانے کے بعد چنئی میں جواہر لال نہرو سٹیڈیم میں پہلے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ حقیقی سکیولرازم اور سماجی انصاف کے لیے پرعزم حکومت کا ایک نیا دور اب شروع ہوا ہے، انہوں نے کانگریس، وی سی کے، آئی یو ایم ایل اور بائیں بازو کی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے حکومت بنانے کے لیے ان کی پارٹی کی حمایت کی۔جوزف وجے نے خصوصی طور پر جین زی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ان کی وجہ سے ہے کہ ٹی وی کے جیت گئی کیونکہ انہوں نے اپنے خاندان والوں کو اس پارٹی کو ووٹ دینے پر قائل کیا، میں کسی شاہی گھرانے سے نہیں آیا، میں نے غربت اور بھوک کو قریب سے دیکھا ہے، لوگوں نے میرا مذاق اڑایا مگر آپ نے مجھے اپنے دل میں جگہ دی، جس پر میں شکرگزار ہوں۔

انہوں نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں بالکل آپ جیسا ہوں اور آپ میں سے ہی ایک ہوں، میں کوئی فرشتہ نہیں بلکہ عام آدمی ہوں۔واضح رہے کہ ریاستی انتخابات میں جوزف وجے کو ویدو ویدوتھلائی چیتروتھیگال کچی (وی سی کے) اورانڈین یونین مسلم لیگ نے ٹی وی کے کی حمایت کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اتحاد کی نشستوں کی تعداد 234 رکنی اسمبلی میں 120 تک پہنچ گئیں۔اس سے قبل انڈین نیشنل کانگریس نے بھی وجے کی حکومت کی حمایت کی تھی، اس فیصلے کی ایک وجہ اداکار سے سیاست دان بننے والے وجے کے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، دونوں کی پہلی ملاقات 2009 میں دہلی میں ہوئی تھی، جہاں مبینہ طور پر راہل گاندھی نے وجے کو یوتھ کانگریس میں شامل ہونے کی پیش کش کی تھی۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…