بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

نواز شریف نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کر دیا

datetime 9  مئی‬‮  2026 |

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کو ریلیف دینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اشیائے ضروریہ کو عام آدمی کی دسترس میں رکھنا ناگزیر ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں نواز شریف سے ایک اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کے ساتھ ساتھ علاقائی امور پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے نواز شریف کو پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پس منظر اور معاشی مجبوریوں کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی انہیں موجودہ فیصلوں پر اعتماد میں لیا۔

نواز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ترجیح عوام کو درپیش مشکلات میں کمی ہونی چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وفاق اور پنجاب حکومت کو مہنگائی کے مسئلے پر ایک ہی سمت میں پالیسی اپنانی چاہیے تاکہ کمزور طبقے کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی پر قابو پائے بغیر عوام کو حقیقی ریلیف دینا ممکن نہیں، اس لیے انتظامی سطح پر سخت اور مؤثر اقدامات کر کے روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کو عام شہری کی پہنچ میں لایا جائے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات پر بھی غور کیا گیا، جہاں دونوں رہنماؤں نے انتخابی کامیابی کے لیے بھرپور مہم اور منظم حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے اس حوالے سے پارٹی قیادت کو تیاریوں پر اعتماد میں لیا۔

مزید برآں، اجلاس میں خارجہ پالیسی اور خطے کی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔ وزیراعظم نے نواز شریف کو ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی پس پردہ سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…