ہفتہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2026 

معرکہ حق، چین نے پاکستان کی فضائیہ کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی تصدیق کردی

datetime 8  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک) چین نے پہلی مرتبہ اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ برس بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے دوران اس نے پاکستانی فضائیہ کو تکنیکی معاونت فراہم کی تھی۔

غیر ملکی جریدے کے مطابق چینی انجینئرز نے سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جنگی صورتحال کے دوران پاکستان کو فنی مدد مہیا کی گئی، جبکہ اسی تنازع میں ایک چینی ساختہ جنگی طیارے نے بھارتی فضائیہ کے فرانسیسی رافیل طیارے کو نشانہ بنایا تھا۔چین کے سرکاری نشریاتی ادارے CCTV نے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنا (AVIC) سے وابستہ انجینئر ژانگ ہینگ کا انٹرویو نشر کیا، جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ مئی میں ہونے والی چار روزہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران انہوں نے تکنیکی سپورٹ فراہم کی۔ژانگ ہینگ اس ادارے سے منسلک ہیں جو چین کے جدید لڑاکا طیاروں اور ڈرون ٹیکنالوجی کی تیاری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔رپورٹس کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے زیرِ استعمال چینی ساختہ J-10CE طیاروں میں سے ایک نے اس جھڑپ کے دوران بھارتی رافیل جنگی جہاز کو تباہ کیا تھا۔

یہ واقعہ اس لیے بھی غیر معمولی سمجھا جا رہا ہے کیونکہ پہلی بار کسی چینی ساختہ جنگی طیارے کے ہاتھوں دشمن کا جدید طیارہ گرائے جانے کی خبر سامنے آئی، جبکہ رافیل طیارے کی تباہی کا بھی یہ پہلا دعویٰ تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…