منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

سعودی عرب کا فوجی کارروائیوں کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار

datetime 8  مئی‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے دوران سعودی عرب نے

اپنی فضائی حدود کو کسی بھی قسم کی جارحانہ فوجی کارروائیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔عرب میڈیا کی ایک رپورٹ میں سعودی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کشیدگی میں کمی کا خواہاں ہے اور پاکستانی ثالثی کی ان تمام تر کوششوں کی حمایت کرتا ہے جن کا مقصد واشنگٹن اور تہران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنا ہے۔سعودی ذرائع نے بتایا ہے کہ مملکت نے جارحانہ فوجی کارروائیوں کے لیے اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دی۔

سعودی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کچھ عناصر مشکوک وجوہات کی بنا پر سعودی عرب کے موقف کی گمراہ کن تصویر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے گزشتہ روز اپنی ایک رپورٹ میں یہ دعوی کیا تھا کہ سعودی عرب اور کویت نے امریکی فوج کو اڈوں اور فضائی حدود تک دوبارہ رسائی دے دی ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…