پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

دنیا کے پہلے 24 گھنٹے نیوز چینل سی این این کے بانی دنیا سے رخصت ہو گئے

datetime 7  مئی‬‮  2026 |

نیویارک(این این آئی)عالمی میڈیا انڈسٹری میں انقلاب برپا کرنے والے اورامریکی ٹی وی سی این این کے بانی ٹیڈ ٹرنر 87 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے ٹرنر انٹرپرائزز کے جاری کردہ بیان کے حوالے سے ان کی وفات کی تصدیق کی تاہم موت کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکی۔ٹیڈ ٹرنر کو جدید ٹی وی صحافت کا ایک منفرد اور جرات مند نام سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے 1980 میں دنیا کے پہلے 24 گھنٹے خبروں کے چینل سی این این کی بنیاد رکھ کر میڈیا کے انداز کو ہمیشہ کے لیے بدل دیا۔اپنے بے باک انداز، غیر روایتی شخصیت اور جرات مندانہ فیصلوں کے باعث ٹیڈ ٹرنر کو مختلف القابات سے یاد کیا جاتا تھا جن میں کیپٹن آٹریجس، ماتھ آف دی ساتھ اور ٹیریبل ٹیڈ شامل تھے۔

وہ صرف میڈیا ٹائیکون ہی نہیں بلکہ کھیلوں، ماحولیات اور فلاحی سرگرمیوں میں بھی سرگرم کردار ادا کرتے رہے۔2018 میں ٹیڈ ٹرنر نے انکشاف کیا تھا کہ وہ لیوی باڈی ڈیمنشیا نامی اعصابی بیماری میں مبتلا ہیں جو وقت کے ساتھ دماغی اور جسمانی صلاحیتوں کو متاثر کرتی ہے۔ٹیڈ ٹرنر کی وفات کو عالمی صحافت کے ایک عہد کے خاتمے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جبکہ دنیا بھر کی میڈیا شخصیات اور ادارے انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…