واشنگٹن((نیوزڈیسک)پاکستان اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کی ایشیائی نشست کا انتخاب ہار گیا ۔منگولیا ،کرغزستان ،متحدہ عرب امارات ،کوریا اور فلپائن آئندہ3سال کیلئے رکن منتخب ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کی ایشیائی نشست کا انتخاب ہار گیا ۔پاکستان اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کا گزشتہ تین سال سے منتخب رکن تھا ۔47رکنی کونسل کی 18نشستوں کی مدت 31 دسمبر کو ختم ہورہی ہے ۔خالی ہونے والی ایشیائی ممالک کی 5نشستوں کیلئے پاکستان سمیت 7امیدوار تھے جن کا انتخاب 193رکنی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ووٹنگ کے ذریعے کرتا ہے ۔دوسری جانب سفارتی ذرائع کا کہناہے انتخابات میں انتہائی غیر فعال منگولیا کے مقابلے میں پاکستان کی شکست کو غیر متوقع قرار دیا جارہاہے جس کی وجوہات جنیوا میں پاکستانی سفیر کی تبدیلی اور پاک چین بڑھتے تعلقات تعلقات ہوسکتے ہیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں