ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

اطالوی وزیراعظم کا اپنی نازیبا تصویر پر ردعمل

datetime 6  مئی‬‮  2026 |

روم(این این آئی)اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے انٹرنیٹ پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کردہ اپنی جعلی تصاویر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے

اسے ایک خطرناک ہتھیار قرار دیا اورخبردار کیا ہے کہ اس طرح کی ڈیپ فیک تصاویر نہ صرف عوام کو دھوکہ دینے کے لیے استعمال کی جا رہی ہیں بلکہ ان لوگوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہیں جو اپنا دفاع کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے ایک بیان میں انکشاف کیا کہ ان کے سیاسی مخالفین کی جانب سے مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کردہ کئی جعلی تصاویر کو اصل ظاہر کر کے انٹرنیٹ پر پھیلایا گیا ہے۔وزیراعظم میلونی نے ایسی ہی ایک تصویر کا حوالہ دیا جس میں انہیں ایک بستر پر نازیبا لباس میں دکھایا گیا تھا، اس تصویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز تبصرے بھی کیے گئے تھے جس میں ایسی تصاویر کو وزیراعظم کے منصب کیلئے باعث شرم قرار دیا گیا ہے۔اس پر ردعمل دیتے ہوئے جارجیا میلونی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جس نے بھی یہ تصاویر بنائی ہیں، اس نے مجھے اصل سے بہتر دکھانے کی کوشش کی ہے تاہم یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ اب لوگوں کو رسوا کرنے اور جھوٹ پھیلانے کے لیے کسی بھی حد تک گرا جا سکتا ہے۔

جارجیا میلونی نے کہا کہ یہ معاملہ صرف ان کی ذات تک محدود نہیں ہے،ڈیپ فیک ایک خطرناک ٹول ہے کیونکہ یہ کسی کو بھی دھوکہ دینے، ہیرا پھیری کرنے اور نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں تو اپنا دفاع کر سکتی ہوں، لیکن بہت سے دوسرے لوگ ایسا نہیں کر سکتے۔اطالوی وزیراعظم نے عوام پر زور دیا کہ وہ کسی بھی آن لائن مواد کو شیئر کرنے یا اسے سچ ماننے سے پہلے اس کی اصلیت کی جانچ پڑتال کریں۔ انہوں نے ایک سنہری اصول اپنائے کی ہدایت کی کہ یقین کرنے سے پہلے تصدیق کریں، اور شیئر کرنے سے پہلے سوچیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…