واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہاہے کہ امریکہ نے شام میں جاری خانہ جنگی کے جہنم کے خاتمے کےلئے اپنی سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں ۔بین الاقوامی امن کے ماہرین پر مبنی ادارے کارنیگی اینڈاو ¿منٹ سے خطاب کرتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ شام میں ہمیں جس طرح کی مشکلات درپیش ہیں وہ جہنم سے نکلنے کا راستہ ڈھونڈنے سے کسی طور کم نہیں ہیں۔انھوں نے کہا کہ شام میں آگے بڑھنے کا راستہ تلاش کرنا کوئی آسان کام نہیں ہو گا۔ یہ ہمیں سیاسی پیش رفت کے لیے بہترین موقع نظر آتا ہے۔جان کیری نے کہاکہ سیاسی تبدیلی سے بڑھ کر کوئی بھی دوسری چیز نہیں جو خود کو دولت اسلامیہ کہنے والی شدت پسند تنظیم کے خلاف لڑائی میں اعانت کر سکے اور جو بشارالاسد کو دیوار سے لگا سکے اسی لیے زیادہ سے زیادہ ممالک کو انتہا پسندی کے خلاف متحد ہونا چاہیے۔جان کیری نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکہ اور روس مشترکہ مقاصدرکھتے ہیں اور دونوں ’متحد اور سیکیولر شام چاہتے ہیں۔