جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

نوجوانوں میں غذائی نالی کے کینسر کی شرح بڑھ رہی ہے، ماہرین صحت نے وجہ بھی بتا دی

datetime 30  اپریل‬‮  2026 |

کراچی(ا ین این آئی)ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ کمسنی میں پان چھالیہ گٹکا سگریٹ یا نسوار کی شکل میں تمباکو نوشی کے استعمال سے خصوصا نوجوانوں میں غذائی نالی کے کینسر کی شرح بڑھ رہی ہے

یہاں تک کہ سول اسپتال کراچی میں دس سال کے بچے میں بھی غذائی نالی کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے عموما ایسو فیجیل کینسر کی تشخیص میں بہت تاخیر ہو جاتی ہے حالانکہ اس کی فوری ابتدائی تشخیص سے علاج بھی جلدی اور آسان ہو جاتا ہے کیونکہ ابتدا میں انڈوسکوپی سے اسے نکالا بھی جا سکتا ہے کھانا نگلنے میں دشواری پر گھریلو ٹوٹکے آزمانے کی بجائے فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے یہ باتیں انہوں نے ڈا ؤیونیورسٹی اف ہیلتھ سائنسز کے شعبہ سرجری اپرجی آئی اینڈ باری ایٹرک یونٹ سول اسپتال کراچی کے اشتراک سے 250 سے زائد لیپروسکوپک اور 70 سے زائد روبوٹک کینسر سرجریز کی کامیاب تکمیل کی خوشی میں ڈاؤ میڈیکل کالج کے آراگ آڈیٹوریم منعقدہ آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ، یاد رہے کہ اپریل کے مہینے کو عالمی ایسو فیجیل کینسر سے آگاہی کے مہینے کے طور پر منایا جا رہا ہے آگہی سیشن کے مہمان خصوصی سابق وائس چانسلر ڈا یونیورسٹی پروفیسر محمد سعید قریشی تھے جبکہ مہمان اعزازی وائس چانسلر پروفیسر نازلی حسین دیگر مقررین میں پروفیسر ساجدہ قریشی اور ڈاکٹر سعد خالد نیاز ودیگر شامل تھے سوا تین سو سے زائد لیپرواسکوپک اور روبوٹک سرجریز کامیابی سے تکمیل سے یونٹ کو ملک میں ک نمایاں مقام حاصل ہوا ہے ، کیونکہ یہ ان اولین اداروں میں شامل ہے جہاں حکومتِ سندھ کے محکمہ صحت کے تعاون سے جدید روبوٹک کینسر سرجریز انجام دی جا رہی ہیں۔تقریبات کا آغاز آگاہی واک سے جو سول اسپتال کے ایم ایس فس سے شروع ہوئی جس میں ڈاکٹرز، فیکلٹی ممبران، طلبہ اور کینسر سے صحتیاب افراد نے بھرپور شرکت کی۔ شرکا نے اس عام مگر نہایت تکلیف دہ مرض کے بارے میں آگاہی اور بروقت تشخیص کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے نعرے بھی بلند کیے۔

بعد ازاں ڈا میڈیکل کالج کے اراگ آڈیٹوریم میں آگہی سیشن میں واک کے شرکا کے علاوہ جنرل پریکٹیشنرز، انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ، اساتذہ کرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے بھی شرکت کی مہمانِ خصوصی پروفیسر محمد سعید قریشی، ایمیریٹس پروفیسر اور سابق وائس چانسلر ڈا یونیورسٹی، جو اپر جی آئی یونٹ کے سرپرستِ اعلی بھی ہیں، نے اپنے خطاب میں کہا کہ آٹھ سال قبل میں لیپروسکوپک اور روبوٹک کینسر سرجریز کا آغاز کیا گیا جو نہ صرف باقاعدگی سے جاری ہے بلکہ اس میں بہتری کی کوشش بھی جارہی ہے ضرورت اس امر کی ہے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف گیسٹرو انٹرالاجی کیدرمیان اشتراک کو بڑھاتے ہوئے مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت دی جائے مہمانِ خصوصی اور مہمانِ اعزاز ی نیخطاب کرتے ہوئے کینسر کے علاج اور تعلیم کے فروغ میں یونٹ کی کاوشوں کو سراہا ،وائس چانسلر پروفیسر نازلی حسین نے کہاکہ لیپروسکوپک اور روبوٹک کینسر سرجریز کو وسعت دیتے ہوئے یہ سہولت اوجھا کیمپس میں بھی فراہم کرنے کے انتظامات کیے جائیں گے پرو وائس چانسلر پروفیسر ساجدہ قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپرجی آئی اینڈ باری ایٹرک یونٹ پاکستان میں واحد مرکز ہے جہاں ایک چھت تلے غذائی نالی کے کینسر کے علاج کم سے کم کٹ میں آپریشن اور روبوٹک سرجری کی مفت سہولت موجود ہے،پرو وائس چانسلر اور چیئر آف سرجری ساجدہ قریشی نے اپنے خطاب میں آگاہی، ابتدائی تشخیص اور بروقت علاج کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے یونٹ کی کارکردگی اور مفت جدید کینسر سرجریز کی فراہمی کے مثبت اثرات سے بھی آگاہ کیا ، سندھ انسٹی ٹیوٹ آف گیسٹرو انٹرالاجی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر سعد خالد نیاز نے خطاب میں زور دیا کہ حکومت کی سطح پر سخت قانون سازی اور عمل درآمد کیاقدامات کے بغیر غذائی نالی کے کینسر کی شرح کو کم کرنا ممکن نہیں کیونکہ پان چھالیہ ، گٹکا وغیرہ کا کاروبار منظم طور پر پھیلایا گیاہے ۔ تقریب کا ایک نہایت جذباتی حصہ کینسر سے صحتیاب افراد کی کہانیاں تھیں، جنہوں نے اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے مریضوں اور شرکا کو امید اور حوصلہ فراہم کیا۔ پروگرام کے اختتام پر ایک کثیر الشعبہ پینل ڈسکشن منعقد ہوا، جس میں آنکولوجی، ریڈیالوجی، پیتھالوجی اور سرجری کے ماہرین پروفیسر سعد خالد نیاز، پروفیسر ساجدہ قریشی ، ڈاکٹر نجیب نعمت اللہ ،ڈاکٹر شہریار اور پروفیسر صبا سہیل نے حصہ لیا ابتدائی تشخیص، علاج کی حکمت عملیوں اور ایسو فیجیئل کینسر کے بہتر نتائج پر تفصیلی گفتگو کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…