جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاؤ میں تشویشناک حد تک اضافہ

datetime 30  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاؤ میں تشویشناک حد تک اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان، بھارت اور چین مل کر عالمی ہیپاٹائٹس سی کا 39 فیصد بوجھ رکھتے ہیں، پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہے جہاں ہیپاٹائٹس سی سے 58 فیصد اموات رپورٹ ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں 2024ء میں ہیپاٹائٹس بی اور سی سے 13 لاکھ 40 ہزار اموات ہوئیں،ہیپاٹائٹس بی اور سی دنیا کی مہلک ترین بیماریوں میں شامل ہیں۔ڈبلیو ایچ او نے بتایاکہ 2024ء میں دنیا بھر میں18 لاکھ نئے ہیپاٹائٹس کیسز سامنے آئے، ہیپاٹائٹس سی کے صرف 20 فیصد مریضوں کو علاج میسر آ سکا، ہیپاٹائٹس بی کے 5 فیصد سے بھی کم مریض علاج حاصل کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق غیر محفوظ طبی طریقہ کار اور انجیکشنز بیماری کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ ہیں، پاکستان میں غیر محفوظ انجیکشنز اور سرنجز کے دوبارہ استعمال پر تشویش ہے، جعلی آٹو ڈس ایبل سرنجز سے تحفظ کا غلط تاثر پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ ہیپاٹائٹس بی ویکسین 95 فیصد سے زائد تحفظ فراہم کرتی ہے، ہیپاٹائٹس سی 8 سے 12 ہفتوں میں قابل علاج ہے، 2030ء تک اس مرض کے خاتمے کے اہداف حاصل کرنے کیلئے پیش رفت ناکافی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…