جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

ٹرمپ نے وفد کو مذاکرات کیلیے پاکستان جانے سے روکدیا،دورہ منسوخ کرنے کا اعلان

datetime 25  اپریل‬‮  2026 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات کے لیے اپنے وفد کو عین وقت پر پاکستان جانے سے روک دیاہے۔

غیرملکی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پاکستان نہیں جائیں گے۔امریکی میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے ایران جنگ میں فاتح اور غالب ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سارے پتے ہمارے پاس ہیں۔ٹروتھ سوشل پر بیان میں صدر ٹرمپ نے کہاکہ میں نے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کا ایران کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات کے لیے دورہ پاکستان منسوخ کردیا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ اب ایسا نہیں ہو گا کہ صرف زبانی جمع خرچ کیلئے امریکی وفد 18گھنٹے کی پرواز کرے،سفر میں بہت وقت ضائع ہو رہا تھا اور کام بہت ہیں۔انہوںنے کہاکہ ایران کی قیادت کے درمیان شدید اختلافات اور کنفیوژن بھی پائی جاتی ہے، کسی کو نہیں معلوم کہ وہاں فیصلہ کون کر رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس کے برعکس امریکا کے پاس تمام اختیار ہے، ایران کے پاس کچھ نہیں،اگر وہ بات کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں خود کال کریں۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے رویے نے مجھے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کے دورہ پاکستان کو منسوخ کرنے پر مجبور کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکی وفد کو اسلام آباد مذاکرات کے لیے نہ بھیجنے کا مطلب ایران جنگ دوبارہ شروع کرنے کا اشارہ نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…