جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

40فیصد بھارتی نژاد افراد امریکا چھوڑنے پر غور کرنے لگے

datetime 25  اپریل‬‮  2026 |

نئی دہلی (این این آئی)ایک حالیہ سروے کے نتائج میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکا میں مقیم بھارتی نژاد افراد کی بڑی تعداد ملک چھوڑنے پر غور کر رہی ہے،

تقریبا 40 فیصد افراد نے کہا ہے کہ وہ مختلف وجوہات کی بنا پر امریکا سے ہجرت کے بارے میں سوچ چکے ہیں۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سروے میں شامل 1000 افراد میں سے 14 فیصد نے بتایا ہے کہ وہ اکثر جبکہ 26 فیصد نے کہا ہے کہ وہ کبھی کبھار امریکا چھوڑنے کا سوچتے ہیں، سب سے بڑی وجہ ملکی سیاست سے مایوسی بتائی گئی، جسے 58 فیصد افراد نے اہم قرار دیا، اس کے بعد مہنگائی کو 54 فیصد اور ذاتی تحفظ کے خدشات کو 41 فیصد افراد نے اہم وجہ قرار دیا۔رپورٹ کے مطابق موجودہ سیاسی ماحول اور حکومتی پالیسیوں پر عدم اطمینان نے اس رجحان کو بڑھایا ہے،71 فیصد افراد نے معیشت، امیگریشن اور عالمی تعلقات کے معاملات پر حکومت کی کارکردگی کو ناپسند کیا۔سماجی سطح پر امتیازی سلوک اور عدم تحفظ کے احساس میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، کئی افراد نے بتایا کہ وہ روزمرہ زندگی میں اپنے رویے تبدیل کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

معاشی دبائو بھی ایک اہم مسئلہ ہے، بڑے شہروں میں رہائش اور اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جہاں ایک کمرے کا کرایہ 3000 سے 5000 ڈالرز تک پہنچ چکا ہے اور بچوں کی پرورش کی لاگت بھی 3 لاکھ ڈالرز سے زائد بتائی گئی ہے۔امیگریشن نظام کی پیچیدگیاں، ویزا تاخیر اور مستقل رہائش کے غیر یقینی امکانات بھی بڑی وجہ بن رہے ہیں، طویل انتظار نے پیشہ ور افراد میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔ بھارتی نژاد امریکی شہریوں میں سیاسی وابستگی بھی تبدیل ہو رہی ہے اور اب زیادہ افراد عملی مسائل جیسے روزگار، تحفظ اور مستقبل کے استحکام کو ترجیح دے رہے ہیں۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…