جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

مثبت چیزیں ہونے والی ہیں، کوئی ذہین شخص وائٹ ہاؤس آ رہا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کو تجسس میں ڈال دیا

datetime 18  اپریل‬‮  2026 |

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فینکس میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران ایک غیر متوقع بیان دے کر عالمی سطح پر توجہ حاصل کر ل

ی۔ انہوں نے کہا کہ “کل ہماری جانب سے ایک خوشگوار حیران کن پیش رفت سامنے آئے گی، مثبت تبدیلیاں آ رہی ہیں اور ایک اہم شخصیت وائٹ ہاؤس کا رخ کر رہی ہے۔”

ٹرمپ نے مزید بتایا کہ وہ ہفتے کی صبح وائٹ ہاؤس میں ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں ایسے شخص کو پیش کیا جائے گا جو ملک کے مفاد کے لیے کام کرے گا۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ اس پریس کانفرنس میں ایران سے متعلق معاملات بھی زیرِ بحث آئیں گے۔اپنی گفتگو میں امریکی صدر نے پاکستان کی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عالمی امن کے لیے نمایاں کردار ادا کیا، اور ان کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں۔ انہوں نے خلیجی ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور قطر کا بھی ذکر کرتے ہوئے ان کی حمایت کو سراہا۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایران اور لبنان کے حوالے سے کئی ممکنہ تنازعات کو روکا، اور اپنے دور حکومت میں امریکا کو دوبارہ مضبوط اور باوقار مقام دلایا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ امن کے حامی ہیں اور پاکستان و بھارت کے درمیان کشیدگی کم کر کے لاکھوں جانیں بچائیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا میں آئندہ مڈٹرم انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے اور پہلے سے زیادہ مضبوط پوزیشن میں آئیں گے۔ ایران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آبنائے ہرمز اب مکمل طور پر کھول دی گئی ہے اور تجارتی سرگرمیاں بحال ہو چکی ہیں۔

صدر ٹرمپ کے مطابق خطے کی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے اور ایران، امریکا کے تعاون سے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے کے عمل میں مصروف ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ مکمل معاہدہ ہونے تک بعض پابندیاں برقرار رہیں گی اور ایران کے ساتھ مالی لین دین نہیں کیا جائے گا۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…