منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

روس، چین کی ایران کو سپورٹ، امریکی انٹیلی جنس نے وارننگ جاری کردی

datetime 18  اپریل‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکی انٹیلی جنس نے ایران جنگ کے بعد خبردار کیا ہے کہ روس اور چین کی ایران حمایت کیوجہ سے یہ تنازع وسیع ہو سکتا ہے۔

امریکی حکام نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ پینٹاگون کی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے تجزیہ کاروں نے اندازہ لگایا کہ چین ایران کو جدید ریڈار سسٹم فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے۔حکام نے کہا کہ زیر غور نظاموں میں ایکس بینڈ ریڈار ٹیکنالوجی شامل ہے جو ایران کی کم اڑنے والے ڈرونز اور کروز میزائلوں کا پتہ لگانے کی صلاحیت کو بہتر بنا سکتی ہے اور جدید حملوں کے خلاف اپنے فضائی دفاع کو مضبوط بنا سکتی ہے۔یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ آیا کوئی منتقلی ہوئی ہے، لیکن اس نشاندہی سے امریکا کی بڑھتی ہوئی تشویش کی عکاسی ہوتی ہے کہ یہ تنازع عالمی طاقتوں کو بالواسطہ فوجی امداد کے راستے کھول سکتا ہے۔مزی برآں امریکی حکام نے کہا کہ روس نے مشرق وسطی میں امریکی فوجی پوزیشنوں کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات ایران کو شیئر کی ہیں۔امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران پر حملے شروع کیے جس کے جواب میں ایران نے جوابی کارروائی کی اور علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…