اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب

datetime 16  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کا ایک معروف ڈائیلاگ ایک بار پھر سرخیوں میں آ گیا، تاہم اس مرتبہ اس کا تعلق فلمی دنیا کے بجائے عالمی سیاست سے ہے۔

ممبئی میں قائم ایرانی قونصل خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں سمندر میں تیز رفتار کشتیوں اور میزائل سرگرمیوں کی جھلک دکھائی گئی۔ اس ویڈیو کے ساتھ دیے گئے پیغام میں خلیج فارس میں ایران کی بحری تیاریوں کا ذکر کرتے ہوئے سخت مؤقف اختیار کیا گیا۔قونصل خانے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کی بحری طاقت کو کمزور قرار دیتے رہے ہیں، لیکن اب انہیں اندازہ ہو جانا چاہیے کہ ایک مضبوط قوت کس طرح فوری ردعمل دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس ساری صورتحال میں دلچسپ پہلو اُس وقت سامنے آیا جب ایرانی قونصل خانے نے اپنی پوسٹ میں بالی ووڈ فلم “اوم شانتی اوم” کا مشہور جملہ “ابھی تو صرف ٹریلر ہے، پکچر ابھی باقی ہے” بھی شامل کر دیا، جو عام طور پر کسی بڑی پیش رفت کے عندیے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ ڈائیلاگ شامل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا اور صارفین نے عالمی سیاست اور فلمی مکالمے کے اس امتزاج پر مختلف تبصرے کیے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایران کی بحری صلاحیتوں کو کمزور قرار دیتے ہوئے سخت بیانات دیے تھے، جس کے جواب میں ایرانی قونصل خانے کی جانب سے یہ ردعمل سامنے آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…