جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ماہرین نے گنج پن کا فوری علاج ڈھونڈ نکالا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک) کولمبیا یونیورسٹی کے ماہرین نے مردوں میں خود امنیاتی حملے ( آٹوامیون اٹیک) کے بعد بال جھڑنے سے پیدا ہونے والے گنج پن کو ختم کرنے میں ایک غیرمعمولی کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔یونیورسٹی کے میڈیکل سینٹر میں گنج پن کی ایک قسم ’ایلوپیشیا اریٹا‘ کو خاص اینزائم والی ایک دوا سے ختم کرنے کا تجربہ کیا گیا جنہیں جینس کائنیز یا جے اے کے کہا جاتا ہے، چوہوں پر تجربات میں ثابت ہوا کہ یہ دوآٹو امیون کے سگنل کو روکتی ہے اور جب دوا کی خاص مقدار لوگوں کو کھلائی گئی تو ان میں گنج پن بھی رک گیا اور ان کے بال دوبارہ اگنے لگے۔ماہرین کے مطابق جب دوا کو براہِ راست گنجے چوہوں کے سر پر لگایا گیا تو اس سے حیرت انگیز طور پر ان کے سروں پر بھرپور بال اگنے لگے 3 ماہ بعد چوہوں کے سارے بال دوبارہ لوٹ ا?ئے۔ اس کے علاوہ جب تجربہ گاہوں میں مصنوعی طور پر بالوں کی افزائش کے لیے اس دوا کو ڈالا گیا تب بھی حیرت انگیز طور پر بال اگے۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے اس دوا کو منظور کرلیا ہے۔ماہرین نے اپنی کاوش کو ایک تحقیق جرنل سائنس ایڈوانسس کی تازہ اشاعت میں پیش کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ان کی دوا میں موجود کیمیکل انسانی کھوپڑی کے مسام کھول کر بالوں کی بہت جلدی افزائش کرتے ہیں کیونکہ اس سے ان میں بال بنانے کا سگنل ’ کھل‘ جاتا ہے تاہم عمررسیدگی کے ساتھ عام گنج پن کا علاج ابھی دور ہے جس میں مرد اور خواتین میں بھی کھوپڑی کے خاص حصوں سے بال کم ہوتے جاتے ہیں اور اس کے لیے انہیں مزید تحقیق اور وقت درکار ہے جب کہ انہیں امید ہے کہ فی الحال یہ بالوں کو باریک ہونے اور گنج پن کو جزوی طور پر روک سکتی ہے۔واضح رہے کہ گنج پن کی بہت سی اقسام ہیں اور یہ دوآٹو امین ایلوپیشیا کے لیے ہی مو¿ثر ہے جس میں انسان کا اپنا امنیاتی نظام ہی بالوں کا دشمن بن کر انہیں گرانے لگتا ہے اور سر پر ایک سکے جتنا گنج پن ہوجاتا ہے جو بعض صورتوں میں بہت پھیل جاتا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…