منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

سکیورٹی اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کیلئے جاسوسی کرنیوالے 3 افراد کو گرفتار کرلیا

datetime 13  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سکیورٹی اداروں نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” سے منسلک جاسوسی نیٹ ورک میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق نارووال، بہاولپور اور آزاد کشمیر کے ضلع نیلم سے بتایا گیا ہے۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین اور مالی فوائد کا لالچ دے کر حساس معلومات حاصل کرنے پر آمادہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق انہیں رقوم کرپٹو والٹس اور بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منتقل کی جاتی رہیں۔مزید تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزمان مسلسل ’را‘ سے وابستہ خواتین کے ساتھ رابطے میں رہے۔

حکام کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے، اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں سزائیں بھی سنا دی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…