بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

ایران جنگ کے اثرات کم کرنے کی کوشش، جنوبی کوریا شہریوں کو فی کس 400ڈالرز تک ادا کرے گا

datetime 11  اپریل‬‮  2026 |

سیول(این این آئی)جنوبی کوریا نے مشرق وسطی میں جنگ کے اثرات سے متاثرہ صارفین اور کاروباری شعبے کی مدد کیلئے 17.3ارب ڈالر کا اضافی بجٹ تجویز کر دیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافے نے ایشیا کی چوتھی بڑی معیشت کیلئے مہنگائی کے خطرات بڑھا دئیے ہیں۔ جنوبی کوریا دنیا کا چوتھا بڑا تیل درآمد کرنے والا ملک ہے جس کی تقریباً 70فیصد درآمدات مشرق وسطی سے آتی ہیں۔جنوبی کوریا کی وزارت خزانہ کے مطابق 26.2کھرب وون((17.3ارب ڈالرکے اس بجٹ میں10.1کھرب وون تیل کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات سے نمٹنے کیلئے مختص کیے گئے ہیں جبکہ 2.8کھرب وون کم آمدنی والے افراد اور نوجوانوں کی مدد کیلئے اور 2.6کھرب وون مشرق وسطی کے تنازع سے متاثرہ کمپنیوں کیلئے رکھے گئے ہیں۔

اہم اقدامات کے تحت حکومت 5کھرب وون آئل ریفائنریز کو ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے خرچ کرے گی۔اس کے علاوہ 4.8کھرب وون صارفین کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے مختص کیے گئے ہیں جس کے تحت آمدنی اور علاقے کے لحاظ سے فی فرد65ڈالر سے400ڈالر تک کے واچرز دئیے جائیں گے جبکہ ملک کے سب سے زیادہ آمدنی والے 30 فیصد افراد اس سہولت سے مستثنیٰ ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…