ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

ٹرمپ نے جنگ شروع کی لیکن ہار کر نکلے، امریکی تجزیہ کار

datetime 9  اپریل‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکی سیاسی رسک اینا لسٹ ایئن بریمر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ شروع کی لیکن ہار کر نکلے اور امریکا کی مہنگی جنگ بے سود رہی۔

اپنے تجزیے میں امریکی سیاسی تجزیہ کار ایئن بریمر نے کہا کہ ٹرمپ نے فتح کا اعلان کیا لیکن سیز فائردراصل ٹرمپ کی پسپائی ہے، سیز فائر نے اس لڑائی کو روک دیا جس نے عالمی توانائی کے بازاروں کو شدید ہلا کر رکھ دیا اور پوری دنیا میں وسیع علاقائی جنگ کے خدشات پیدا کردیے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایران کا بنیادی اقتدار اور طاقت کا مرکز جگہ پر موجود ہے، علاقائی توانائی کی سیاست اور سکیورٹی خطرات اب بھی ویسے ہی حل طلب ہیں۔امریکی تجزیہ کار کا کہنا تھاکہ ایران سے جنگ اور پھر جنگ بندی صدر ٹرمپ کے فیصلے تھے، ایران میں حکومت کی تبدیلی کا دعوی بالکل بھی سچ نہیں، ٹرمپ نے جنگ شروع کی لیکن ہار کر نکلے اور امریکا کی مہنگی جنگ بے سود رہی جب کہ ایران کا اسٹریٹیجک ڈھانچہ جوں کا توں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے بڑے جیو پولیٹیکل اثرات امریکا کے حریفوں کے حق میں نکلے، روس تیل کی زیادہ آمدنی کی وجہ سے مضبوط ہوا جب کہ چین طویل مدتی فائدہ اٹھانے والا ملک بن گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…