ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر شدید حملے، 254افراد جاں بحق، 1100سے زائد زخمی

datetime 9  اپریل‬‮  2026 |

بیرت(این این آئی)اسرائیلی فوج کی جانب سے ایران جنگ بندی نافذ ہونے کے باوجود لبنان پر شدید ترین فضائی حملے کیے گئے ۔

لبنان سول ڈیفنس کے مطابق ملک بھر میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 254ہو گئی ہے جبکہ 1165افراد زخمی ہوئے ہیں۔سول ڈیفنس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بیروت میں 92افراد جاں بحق اور 742زخمی ہوئے، بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں 61افراد ہلاک اور 200زخمی ہوئے، بعلبک میں 18افراد جاں بحق اور 28زخمی ہوئے، ہرمل میں 9افراد ہلاک اور 6زخمی ہوئے، نباتیہ میں 28افراد جاں بحق اور 59زخمی ہوئے، عالیہ ضلع میں 17افراد ہلاک اور 6زخمی ہوئے، صیدا میں 12افراد جاں بحق اور 56زخمی ہوئے جبکہ صور میں 17افراد ہلاک اور 68زخمی ہوئے۔حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔لبنانی وزارت صحت کے مطابق بدھ کوہونے والے اسرائیلی حملوں میں لبنان میں 112افراد جاں بحق اور 800 سے زائد زخمی ہوئے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بیروت میں مسلسل دھماکوں سے شہر گونج اٹھا اور دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق جنگ کے دوران اب تک کی سب سے بڑی اور مربوط کارروائی میں بیروت، وادی بقاع اور جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 100سے زائد کمانڈ سینٹرز اور فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔لبنان کی وزارت صحت کے مطابق بدھ کو حملوں میں درجنوں افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔ حملوں کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ عوام سے خون کے عطیات دینے کی بیھ اپیل کی گئی۔اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی لبنان پر لاگو نہیں ہوتی جبکہ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کے مطابق ان حملوں میں حزب اللہ کو بڑا نقصان پہنچایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…