ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی، سعودی عرب کا اہم بیان سامنے آگیا

datetime 8  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو سراہا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سامنے آنے والے جنگ بندی کے اعلان کو مثبت پیش رفت قرار دیا جاتا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستانی قیادت، خصوصاً وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی مؤثر سفارتی کوششوں نے اس اہم پیش رفت کو ممکن بنایا، جس پر سعودی عرب انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ سعودی حکام نے امید ظاہر کی کہ یہ قدم خطے میں پائیدار امن اور استحکام کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ثالثی کے نتیجے میں ایران اور امریکا کے درمیان 15 روزہ جنگ بندی طے پائی ہے، جس کے تحت امریکا نے حملے روک دیے ہیں جبکہ ایران نے آبنائے ہرمز کو بحری آمدورفت کے لیے کھول دیا ہے۔ اس پیش رفت کو عالمی سطح پر مثبت انداز میں دیکھا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…