جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

شوہر کو گردہ دو یا پھر 30 لاکھ روپے، سسرالیوں کابہو سے مطالبہ

datetime 7  اپریل‬‮  2026 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں سسرال والوں نے شوہر کے لیے گردہ یا پھر 30 لاکھ روپے کا جہیز مانگ کر سب کو دنگ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے علاقے کانپور میں پیش آیا جہاں سسرال والوں نے جہیز کے نام پر بہو سے شوہر کے لیے گردہ یا پھر 30 لاکھ کی بھاری نقد کی مانگ کی۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خاتون نے اپنے سسرال والوں کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی اور بتایا کہ شادی سے قبل سسرال والوں کی جانب سے شوہر کے دونوں گردے فیل ہونے کی بات کو چھپایا گیا۔پولیس نے بتایا کہ خاتون کی لکھن میں نشانت کمار نامی شخص سے 22 جون 2025 کو شادی ہوئی، شادی کے موقع پر خاتون کے گھر والوں نے جہیز میں 8 لاکھ نقدی، زیورات اور ایک گاڑی کو تحفے میں دیا۔خاتون نے یہ بھی بتایا کہ سسرال والوں کا رویہ مناسب نہیں تھا اور وہ اس کی ذاتی زندگی میں بھی مداخلت کرتے تھے، جب کہ اس کا شوہر روزانہ کی بنیاد پر 10 مختلف اقسام کی ادویات بھی کھاتا تھا۔

شادی کے بعد خاتون کو اس بات کا بھی علم ہوا کہ اس کا شوہر کسی دوسری عورت کے ساتھ تعلقات میں ہے اور گھر والوں کو بھی اس بات کا علم تھا۔پولیس کے مطابق سسرال والوں نے ایک گردہ مانگنے یا پھر 30 لاکھ روپے کا بندوبست کرنے کی مانگ رکھی جس پر خاتون اپنا سسرال چھوڑ کر گھر واپس چلی گئی جب کہ سسرال والوں نے اس کے زیورات اور دیگر قیمتی تحفے بھی رکھ لیے۔پولیس کے مطابق شوہر نشانت کمار اور اس کے گھر والوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…