جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

ترکی کا پاکستان کو 34ٹی 37تربیتی جہاز اور ان کے سپیئر پارٹس مفت دینے کااعلان

datetime 28  اکتوبر‬‮  2015 |

انقرہ (نیوزڈیسک)ترکی نے پاکستان کے ساتھ گہری دوستی اور برادرانہ تعلقات کا غیر معمولی ثبوت دیتے ہوئے پاکستان کو 34ٹی 37تربیتی جہاز اور ان کے سپیئر پارٹس مفت دینے کااعلان کیا ہے۔اس ضمن میں یہاں دونوں ممالک کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل دفاعی خریداری میجر جنرل نوید احمد جبکہ ترکی کی طرف سے چیف آف لاجسٹک میجر جنرل سردار گل باس نے سمجھوتے پر دستخط کئے جبکہ اس ضمن میں مشترکہ اعلامیہ پر پاکستان کے سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عالم خٹک اور ترکی کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل یاسر گلیر نے دستخط کئے۔اس ضمن میں جاری سرکاری بیان کے مطابق پاکستان نے ٹی 37طیارے حاصل کر نے میں دلچسپی ظاہر کی تھی جو تربیتی مقاصد اور ہلکی سطح کے حملوں کےلئے بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں اور ترکی نے یہ طیارے بغیر رقم کے دینے کااعلان کیا۔یہ فیصلہ پاکستان اور ترکی کے اعلیٰ سطحی فوجی ڈائیلاگ گروپ کے اجلاس میں کیا گیا جو بدھ کو ختم ہوا۔اپنے دورے میں سیکرٹری دفاع نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور عالمی حالات میں ضروریات سے آگاہ کیا۔سیکرٹری دفاع نے کہاکہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات کو سٹریٹجک تعاون میں تبدیل کر نا چاہتا ہے دونوں ممالک نے اقوام متحدہ ,او آئی سی ,ای سی او اور ڈی اے سمیت دیگر علاقائی اور بین الاقوامی اداروں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔سیکرٹری دفاع نے کہاکہ اس ورکنگ گروپ نے باہمی تعلقات کی بہتری میں اہم کر دارادا کیا ہے اور ہم نے سیاسی اور فوجی امور اور دفاعی صنعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کےلئے ایجنڈا تیار کرلیا ہے۔انہوںنے اس مقصد کےلئے مشترکہ منصوبے شروع کر نے میں بھی دلچسپی کااظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…