ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

ایران میں گرنے والے امریکی طیارے کے پائلٹ کی تلاش پر 66 ہزار ڈالرز انعام کی پیشکش

datetime 4  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) ایران میں گرنے والے ایک امریکی طیارے کے پائلٹ کی تلاش کے لیے انعامی رقم کا اعلان سامنے آیا ہے، جس نے صورتحال کو مزید سنجیدہ بنا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ طیارے کے عملے کے دو افراد میں سے ایک نے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگائی اور ممکنہ طور پر ملک کے جنوبی علاقے میں کہیں اترا ہے۔ تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹ کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، جبکہ عملے کا ایک اور رکن تاحال لاپتہ ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا سے وابستہ چینلز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ لاپتہ پائلٹ کو تلاش کریں، اور اسے زندہ گرفتار کرنے پر 66 ہزار ڈالر انعام دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز بھی زیر گردش ہیں جن میں مبینہ طور پر جنوبی علاقوں میں مسلح افراد کو امریکی عملے کے رکن کی تلاش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ خوزستان سے منسوب ایک غیر مصدقہ ویڈیو میں چند افراد ہتھیاروں اور قومی پرچم کے ساتھ تلاش میں مصروف دکھائی دیتے ہیں، جبکہ ایک شخص پائلٹ کو ڈھونڈنے کے عزم کا اظہار کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…