منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

جنگ بندی کوششیں ختم،ایران اسلام آباد میں امریکی حکام سے ملنے کیلئے تیار نہیں، امریکی اخبار کا دعویٰ

datetime 4  اپریل‬‮  2026 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کی قیادت میں علاقائی ممالک کی کوششوں کا حالیہ دور اختتام کو پہنچ گیا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایران، اسلام آباد میں امریکی حکام سے ملنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ ثالثوں کے مطابق ایران نے باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں اسلام آباد میں امریکی حکام سے ملاقات کے لیے تیار نہیں اور یہ کہ امریکا کے مطالبات ناقابل قبول ہیں۔امریکی اخبار کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ترکیے اور مصر اب بھی اس حوالے پیش رفت کی کوشش کر رہے ہیں اور مذاکرات کے لیے نئے مقامات جن میں قطر کا دارالحکومت دوحہ یا ترکیے کا شہر استنبول شامل ہیں پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ تعطل ختم کرنے کے لیے نئی تجاویز بھی زیرِ غور ہیںاس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر دعوی کیا تھا کہ ایران نے جنگ بندی کی درخواست کی ہے تاہم ایران نے اس کی تردید کی تھے اس معاملے سے باخبر ذرائع کے مطابق ٹرمپ نے عندیہ دیا تھا کہ اگر ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دے تو وہ جنگ بندی پر غور کر سکتے ہیں۔

ثالثوں کے مطابق سفارتی کوششوں کے ابتدائی مرحلے میں ایران نے واضح کیا تھا کہ وہ جنگ اسی صورت ختم کرے گا جب امریکا ہرجانہ ادا کرے، مشرق وسطی میں اپنے فوجی اڈے ختم کرے اور آئندہ حملے نہ کرنے کی ضمانت دے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…