ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکی عوام کے نام خط لکھ دیا۔۔۔ کیا لکھا ؟ آپ بھی جانیے

datetime 2  اپریل‬‮  2026 |

تہران (این این آئی)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی عوام کے نام پیغام میں کہا کہ ایران امریکی عوام کے خلاف کوئی دشمنی نہیں رکھتا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی عوام کے نام خط لکھ دیا جس میں انہوں نے ایران کو خطرے کے طور پر پیش کرنے کو تاریخی حقائق کے منافی قرار دیا اور کہا کہ موجودہ حقائق سے بھی ایران کو خطرے کے طور پر پیش کرنا مطابقت نہیں رکھتا۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کو خطرہ بنا کر پیش کرنا دراصل طاقتور قوتوں کے سیاسی اور معاشی مفادات کا نتیجہ ہے تاکہ اسلحہ کی صنعت جاری رکھی جا سکے اور اسٹریٹجک منڈیوں پر کنٹرول قائم رکھا جا سکے۔صدر مسعود پزشکیان نیکہا کہ ایران کے اہم انفراسٹرکچر پر حملہ درحقیقت ایرانی عوام کو نشانہ بنانا ہے اور ایسے اقدامات کے اثرات ایران کی سرحدوں سے آگے تک پھیل جاتے ہیں۔امریکی عوام کے نام خط میں ایرانی صدر نے مزید لکھا کہ ایران انسانی تاریخ کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک ہے، ایران نے جدید تاریخ میں کبھی بھی جارحیت یا تسلط پسندی کا انتخاب نہیں کیا، ایران نے کبھی بھی جنگ کا آغاز نہیں کیا، ہاں ایران نے مسلط کی جانے والی جنگوں کا بہادری سے جواب ضرور دیا ہے۔ایرانی صدر نے خط میں سوال کیا کہ کیا یہ حقیقت نہیں کہ امریکااس جارحیت میں اسرائیل کے نمائندے کیطورپرشامل ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران کو خطرہ بنا کرپیش کرتاہے تاکہ فلسطینیوں کیخلاف اقدامات سے توجہ ہٹا سکے۔ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ ایران نے مذاکرات کیے، معاہدہ کیا اور اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کیں، معاہدے سے نکلنے، کشیدگی بڑھانیکے فیصلے امریکی حکومت کے تھے، مذاکرات کے دوران ہی دو مرتبہ جارحیت کرنیکے فیصلیامریکی حکومت کے تھے اور ایسے فیصلے ایک بیرونی جارح کی خواہشات کی تکمیل کے لیے کیے گئے،ایرانی صدر نے خط میں لکھا کہ میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ غلط معلومات کینظام سے آگے نکلیں، ان لوگوں سیبات کریں جو ایران جاچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…