ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

امریکا دو سے تین ہفتوں میں ایران سے نکل جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

datetime 1  اپریل‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا دو سے تین ہفتوں میں ایران سے نکل جائے گا،

ممکنہ طور پر اس سے پہلے ڈیل ہو سکتی ہے۔اپنے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے، ایران میں پہلے ہی رجیم تبدیل کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر فرانس اور دیگر چند ممالک تیل اور گیس چاہتے ہیں تو وہ آبنائے ہرمز جائیں گے، میرا خیال ہے وہ اپنا دفاع کرسکیں گے۔امریکی صدر نے واضح کہا کہ آبنائے ہرمز میں جو کچھ ہوگا اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہوگا، انہیں اپنی حفاظت خود کرنا ہوگی، کوئی وجہ نہیں کہ ہم ان کی حفاظت کریں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ لوگ مجھ پر بادشاہ ہونے کا الزام لگاتے ہیں،

بتائیں یہ لوگ پچھلے چار سال کے دوران کیا کرتے رہے؟انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں بارڈر کھلے رکھیں اور کریمنلز امریکا میں داخل ہوں، مخالفین نے 25 ملین لوگوں کو امریکا داخل ہونے دیا۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ وائٹ ہاوس کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، وائٹ ہاوس میں بہت سے کام کرائے، پیسے چند بڑی کمپنیوں اور امیر افراد نے دیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…