جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

ایران پر جوہری حملے کی تیاری؟ اقوام متحدہ سے وابستہ سفارتکار کے دعوی نے تہلکہ مچا دیا

datetime 31  مارچ‬‮  2026 |

نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ سے منسلک ایک مبینہ سفارتکار کے مستعفی ہونے اور حساس معلومات لیک کرنے کے دعوے نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی ہے۔

غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق اس سفارتکار نے الزام عائد کیا ہے کہ اقوام متحدہ ایران کے خلاف ممکنہ طور پر جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے خدشات کے پیش نظر تیاریوں کا جائزہ لے رہا ہے۔لیک کرنے والے اہلکار نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا اس صورتحال کی سنگینی کو نہیں سمجھ رہی، اور اگر کسی بڑے شہر جیسے تہران پر جوہری حملہ کیا گیا تو اس کے تباہ کن انسانی نتائج ہوں گے۔اس نے زور دیا کہ تہران جیسے شہر میں تقریبا ایک کروڑ کے قریب آبادی رہتی ہے، جہاں عام شہری، خاندان اور بچے زندگی گزار رہے ہیں۔مبینہ سفارتکار کے مطابق اس نے اس ممکنہ انسانیت کے خلاف جرم کا حصہ بننے سے انکار کرتے ہوئے اپنی ملازمت چھوڑ دی اور یہ معلومات دنیا کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا تاکہ کسی بڑے سانحے کو روکا جا سکے۔اس نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر اس معاملے کو سنجیدگی سے لے اور جنگ کے خطرے کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکا میں حالیہ احتجاجی مظاہروں میں لاکھوں افراد نے جنگی پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام کی بڑی تعداد ممکنہ تصادم اور جوہری خطرات پر تشویش رکھتی ہے۔

تاہم اس حوالے سے کسی بھی سرکاری یا مستند ذریعے نے ان دعوں کی تصدیق نہیں کی، اور نہ ہی اقوام متحدہ کی جانب سے ایسی کسی تیاری کی باضابطہ توثیق سامنے آئی ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ اس قسم کے دعووں کو احتیاط سے دیکھنا چاہیے اور مستند ذرائع سے تصدیق ضروری ہے۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…