منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

شادی شدہ مرد کا کسی غیر لڑکی سے تعلق جرم نہیں، عدالت کا اہم فیصلہ

datetime 30  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الٰہ آباد ہائی کورٹ نے ایک اہم مقدمے میں قرار دیا ہے کہ اگر کوئی شادی شدہ مرد کسی بالغ خاتون کے ساتھ رضامندی سے ’لیو اِن ریلیشن‘ میں رہتا ہے تو اسے جرم نہیں کہا جا سکتا۔ عدالت نے واضح کیا کہ سماجی اقدار اور اخلاقی بحث کو قانونی فیصلوں سے الگ رکھا جانا چاہیے۔

عدالت کے مطابق جب تک کسی عمل کو قانون کے تحت جرم ثابت نہ کیا جائے، محض ایسے تعلق کی بنیاد پر کسی فرد کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ یہ ریمارکس ایک درخواست کی سماعت کے دوران سامنے آئے، جس میں ایک جوڑے نے اپنے خلاف درج مقدمہ ختم کرنے کی استدعا کی تھی۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ خاتون اپنی مرضی سے اس رشتے میں ہیں اور دونوں بالغ ہیں۔

دوسری جانب خاتون کے اہل خانہ نے اس تعلق پر اعتراض کرتے ہوئے اسے غیر اخلاقی قرار دیا اور مبینہ طور پر دھمکیاں بھی دیں، جس کے باعث جوڑے نے اپنی جان کو خطرہ لاحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا۔

عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ خاتون نے شاہجہاں پور کے پولیس حکام کو درخواست دی تھی، تاہم اب تک مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔ اس پر عدالت نے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ جوڑے کو تحفظ فراہم کرے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ اگر کوئی عمل قانون کے دائرے میں جرم نہیں بنتا تو معاشرتی رائے یا اخلاقی نقطہ نظر کو عدالتی فیصلے پر اثر انداز نہیں ہونا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…